15 دسمبر 2011 - 20:30

تحریک حماس کے ترجمان نے غزہ کے لئے امدادی کاروانوں کے بھیجے جانے کی اپیل کی ہے۔

ابنا: انہوں نے کہا کہ ملت فلسطین کے ساتھ یکجہتی کا ثبوت دیتےہوئے غزہ کے لئے امدادی کاروان روانہ کئے جائيں۔ حماس کے سینئر رہنما سامی ابوزہری نے الجزائر کے دورے سے واپسی پر فلسطینی پریس سنٹر سے گفتگو میں کہا کہ ملت الجزائر کو بھی غزہ کے لئے امدادی کارواں بھیجنے چاہیں اور یہ کارواں غزہ کا محاصرہ توڑنے کی ایک کوشش ہوتی ہے۔ تحریک حماس کے رہنما سامی ابوزھری نے الجزائر کے دورے میں متعدد شہروں میں جلسے کئے اور فلسطین کی سیاسی کامیابیوں اور حماس کے اصولی مواقف کی وضاحت کی۔

انہوں نے کہا کہ حماس صیہونی حکومت کو تسلیم نہ کرنے کی اصولی پالیسی پر باقی رہے گي۔انہوں نے الجزائر میں حماس کے وفد کے استقبال پر عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ ملت فلسطین اور اسکی مزاحمت کی حمایت کی نشانی ہے۔قابل ذکرہے صیہونی حکومت نے اپنے مغربی آقاؤں کی حمایت سے جو انسانی حقوق کے حامی ہونے کے دعوے کرتےہیں غزہ کا وحشیانہ محاصرہ کررکھا ہے۔ صیہونی محاصرے کی بنا پر غزہ میں ایندھن سمیت تمام بنیادی اشیاء کی قلت ہوچکی ہے اور بیمار اور بچے نیز حاملہ خواتین دواؤں کی کمی کے باعث شدید خطروں کی زد میں ہیں۔ .....

/169